وفاقی کابینہ نے پی سی بی کا 2014 کا آئین بحال کردیا، نوٹیفکیشن جاری

وزارت بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) 2014 کا آئین بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

وزیراعظم پاکستان اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ان چیف شہباز شریف نے کرکٹ بورڈ کے معاملات چلانے کیلئے  14 رکنی کمیٹی قائم کردی۔

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت بین الصوبائی رابطہ کے نوٹیفیکشن جاری کردیے گئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پی سی بی 2019 کا آئین ختم کردیا گیا اور  وفاقی حکومت نے پی سی بی کے معاملات چلانے کیلئے نئی کمیٹی تشکیل کی منظوری دیدی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نجم سیٹھی پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ہونگے ، پاکستان کرکٹ بورڈ کےنئے چیئرمین کا تقرر 120 دن میں کیا جاےگا، منیجمنٹ کمیٹی پی سی بی کے  بورڈ آف گورننگ نئے ارکان کا تقرر کرے گی۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا کہ منیجمنٹ کمیٹی کرکٹ بورڈ کے معاملات چلانے کیلئے مکمل با اختیار ہوگی، منیجمنٹ کمیٹی ڈیپارمنٹل کرکٹ کی بحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی۔

کابینہ نے پی سی بی 2014کے آئین بحال کرنے کی منظوری بھی دی تھی اور  پاکستان کرکٹ بورڈ کا 2019کا آئین منسوخ کیا تھا۔

کمیٹی ارکان میں شکیل شیخ، گل زادہ، نعمان بٹ، ہارون رشید، ثنا میر، تنویر احمد، گل محمد کاکڑ اور ایاز بٹ شامل ہیں۔

کمیٹی میں شاہد آفریدی، ایزد سید، شفقت رانا، مصطفے رمدے اور چوہدری عارف سعید بھی شامل ہیں۔