‘رانا ثنا اللہ نظر آیا گیا تو اس کا بندوبست کریں گے’

لاہور: صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ راناثنا اللہ نظرآیا گیا تو اس کا بندوبست کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس لاہور کے باہر پی ٹی آئی کی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ آج ایک بار پھر لاہور نے پی ڈی ایم کے خلاف نکل کر فیصلہ دے دیا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ سمجھتے تھے کہ پی ٹی آئی تھک جائےگی،مگر اللہ کےحکم سے ہرروز پی ٹی آئی نکل رہی ہے جبکہ انکےلیڈران کا حال دیکھ لو،گھرسے نکلتےہیں توچورچورکےنعرے لگتےہیں، مگر عمران خان سوائے اللہ کی ذات کےکسی سےنہیں ڈرتا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی نہ کرنا ہمارے مؤقف کی تائید ہے، راجہ بشارت

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ دو ہفتے سے رانا ثنااللہ بڑھکیں مارہا ہے، اگر وہ نظر آگیا تو اس کا بندو بست کرینگے۔

صوبائی وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ یہ لوگ اس آئین کامذاق اڑاتے تھے اب انہوں نے نیب کےقانون میں ترامیم کرکے چھٹکاراحاصل کرلیا، حکمرانوں کوئی شرم کرو،کوئی حیاکرو۔