برازیل فیفا ورلڈ کپ 2022 تو نہ جیت سکا لیکن اس کے فٹبالر ریچارلیسن کا سربیا کے خلاف داغا گیا گول ٹورنامنٹ کا بہترین گول قرار پایا ہے۔
قطر میں کھیلے گئے دنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹبال کا عالمی کپ برازیل تو نہ جیت سکا لیکن ٹورنامنٹ ایک اہم اعزاز اپنے نام ضرور کرلیا ہے اور فیفا نے ٹورنامنٹ کا جس گول کو ٹورنامنٹ کا بہترین گول قرار دیا ہے وہ برازیلین فٹبال ریچارلیسن کا ہے۔
برازیلیئن فٹبالر’ریچارلیسن‘ نے ٹورنامنٹ میں کمال کر دکھایا اور اس کا پھل بھی پایا۔ قطر ورلڈ کپ 2022 میں سربیا کیخلاف داغا گئے ان کے گول کو ٹورنامنٹ کا بہترین گول قرار دیا گیا ہے۔
فیفا کیجانب سے ’گول آف دی ٹورنامنٹ‘ کیلیے ووٹنگ کی گئی۔ اس کے لیے ٹورنامنٹ کے 10 بہترین گول شارٹ لسٹ کیے گئے تھے۔ شائقین کو سب سے زیادہ ’ریچارلیسن‘ کا بائی سائیکل کک پر کیا گیا گول خوب بھایا اور یوں وہ گول ’’ گول آف دی ٹورنامنٹ‘‘ قرار دیا گیا۔
فیفا نے برازیل کے فارورڈ ریچالسین کے بائی سائیکل کک کے ذریعے کیے گئے گول کو بہترین قرار دے دیا۔
برازیل نے قطر فٹبال ورلڈ کپ مہم کا آغاز سربیا کے خلاف میچ سے کیا تھا اور کھیل 73 ویں منٹ میں ونیش جونیئر کے پاس پر ریچارلیسن نے بائی سائیکل کک مار کر گیند کو جال میں پہنچایا۔
Is it possible to elect this goal here as the most beautiful of the World Cup? pic.twitter.com/0OkaclGgxm
— richarlison pics (@richarpics) December 18, 2022
دنیا بھر کے شائقین فٹبال کو یہ گول بھا گیا۔ ہاٹ فیورٹ برازیل ورلڈ کپ تو نہ جیت سکی لیکن اس گول کا سحر ٹورنامنٹ کے ختم ہونے کے بعد بھی شائقین پر طاری رہا۔
یاد رہے کہ فیفا نے یہ سلسلہ 2006 ورلڈ کپ سے شروع کیا ہے۔