یو اے ای منشیات کی اسمگلنگ ناکام، لاکھوں نشہ آور گولیاں برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس نے متحدہ عرب امارات منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے اور لاکھوں نشہ آور گولیاں برآمد کرلی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے خفیتہ اطلاع پر کراچی سے متحدہ عرب امارت منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کو بروقت کارروائی کرنے ناکام بنا دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق اے این ایف نے کراچی پورٹ پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر کارروائی کی اور یو اے ای جانے والے کنٹینر سے 2 لاکھ 40 ہزار نشہ آور گولیاں برآمد کرلیں جن کا مجموعی وزن 55 کلو 790 گرام تھا۔

ان نشہ آور گولیوں کو بیٹریوں کے باکسز میں انتہائی مہارت کے ساتھ چھپایا گیا تھا۔

 

ترجمان اے این ایف کے مطابق ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔