فیلڈنگ پر کیوں نہیں آیا؟ آغا سلمان نے بتادیا

کراچی: کراچی ٹیسٹ میں سینچری اسکور کرنے والے آل راؤنڈر سلمان علی ۤآغا کا کہنا ہے کہ اپنے ملک کے لئے کھیلنا اعزاز سے کم نہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ جس وقت سینچری بنائی اس وقت صورت حال تھوڑی مختلف تھی، اب پچ تبدیل ہوتی جارہی ہے۔

سلمان علی ۤآغا نے کہا کہ کل رات سے طبیعت خراب تھی جس کے باعث آج بولنگ اور فیلڈنگ نہیں کرسکا۔

یہ بھی پڑھیں: مچل کی ’جمائی‘ کا بابر اعظم نے فائدہ اٹھا لیا، ویڈیو وائرل

آل راؤنڈر نے پاکستان کی جانب سے کھیلنے کو اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں تو ڈومیسٹک کرکٹ میں نمبر پانچ پر ہی بیٹنگ کرتا ہوں مگر قومی ٹیم میں ساتویں نمبر پر کھیل رہا ہوں، ڈومیسٹک کرکٹ کا زیادہ تجربہ ہے اس لئے زیادہ مسئلہ نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ سلمان علی آغا نے آج قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد ٹیل اینڈرز کے ساتھ مل کر قومی ٹیم کے مجموعے کو 438 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا، اسی دوران انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی پہلی سینچری بھی بنائی۔

سلمان علی آغا نے 103 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھے۔