انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے سال کے بہترین کھلاڑی کی سر گار فیلڈ سوبرز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سمیت چار کھلاڑیوں کو نامزد کیا ہے۔
بہترین کھلاڑی کی سر گار فیلڈ سوبرز ٹرافی کے لیے بابر اعظم کے ساتھ بین اسٹوکس، سکندر رضا، ٹم ساؤتھی کو بھی شاٹ لسٹ کیا گیا ہے۔
2022 قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے ریکارڈ توڑنے اور بنانے کا سال رہا ہے، بابر وہ واحد کھلاڑی ہیں جہوں نے کلینڈر ائیر میں 2000 رنز کا ہندسہ عبور کیا، جس میں ان کی 8 سنچریاں اور 17 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال آئی سی سی نے سال کے بہترین کھلاڑی کی سر گار فیلڈ سوبرز ٹرافی کے لیے محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کو نامزد کیا تھا۔
گزشتہ سال پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے آئی سی سی کا سرگار فیلڈ سوبرز ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔