وزڈن کی ’’ٹیم آف دی ایئر 2022‘‘ کا اعلان، کپتان کون؟

کرکٹ کی دنیا میں سب سے معتبر قرار دی جانے والی کتاب وزڈن نے 2022 کی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا ہے جس کی قیادت پاکستان کو ملی ہے۔

حالیہ کرکٹ کی تاریخ میں ریکارڈ پر ریکارڈ بنانے اور اپنی کارکردگی سے دنیا بھر میں شہرت کی بلندیاں چھونے والے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرکے پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کرکٹ کی دنیا میں بائبل کہلائی جانے والی کتاب وزڈن نے 2022 کی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا ہے جس کا قائد پاکستان کرکٹ کے کپتان بابر اعظم کو مقررر کیا ہے۔

ٹیم میں اوپنر کے لیے امام الحق اور آسٹریلوی کھلاری ٹریوس ہیڈ شامل کیے گئے ہیں۔ وزڈن کی ٹیم میں پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے دو، 2 جب کہ بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بابراعظم کو ٹیسٹ کپتانی سے ہٹانے کے سوال پر آفریدی نے کیا کہا؟

زمبابوے کے سکندر رضا کو بارھویں کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا ہے تاہم سابق عالمی چیمپئن سری لنکا کا کوئی کھلاڑی وزڈن کی ٹیم آف دی ایئر میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکا ہے۔