لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شدید دھند کے باعث پروازیں تاخیر کا شکار ہے جبکہ متعدد پروازوں کو اسلام آباد کی طرف موڑ دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں دھند کا راج مسلسل برقرار ہے، دھند کے باعث علامہ اقبال ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ لاہور ایئرپورٹ پر حد نگاہ 50میٹر سے بھی کم رہ گئی ہے، جس کی وجہ سے لاہور آنے والی متعدد پروازوں کو اسلام آباد کی طرف بھیجا جارہا ہے۔
ائیرپورٹ رن وے پر حد نگاہ 50میٹر سے بھی کم رہ گئی ہے، جس کے وجہ سے اندرون بیرون ملک آمدورفت کی 23 پروازیں تاخیر کا شکار ہے جبکہ 5 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
یو اےای سے لاہور آنیوالی 3 پروازوں کو اسلام آباد کی طرف موڑ دیا گیا جبکہ لاہور سے مسقط جانے والی پرواز پی کے 299 بھی اسلام آباد سے روانہ ہوگی۔
دوسری جانب دھند کے باعث موٹر وے کے کئی سیکشنز ٹریفک کیلئے بند ہے ، موٹر وے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک اور لاہور ملتان موٹر وے فیض پور سے رجانہ تک بند ہے۔
اس کے علاوہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم الیون ٹریفک کیلئے مکمل طورپربند ہے۔