"اسحاق ڈار کی منطق سے باہر نکلاجائے”

اسلام آباد: رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ملک ڈیفالٹ کے دہانے پرہے، آئی ایم ایف سے ڈیل نہ کی تو کہیں کے نہیں رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘ دی رپورٹرز’ میں گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ ملک ڈیفالٹ کے دہانےپر ہے آئی ایم ایف سےفوری ڈیل کی جائے، عالمی مالیاتی ادارے سے ڈیل کے نتیجے میں ہی ہم ڈیفالٹ سے بچ سکتے ہیں، ڈیل ہونے کی صورت میں سخت فیصلے کرنے ہونگے۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ان سخت فیصلوں سےخوفزدہ نہ ہوں، ڈیل نہ کی تو کہیں کہ نہیں رہیں گے، سوچیں ڈیفالٹ کرگئےتو کیا ہوگا؟ موجودہ حالات میں آئی ایم ایف ڈیل واحد آپشن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وائٹ پیپر جاری کرنے والوں نے ملک کو برباد کر دیا، مریم اورنگزیب

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آنے والی عبوری حکومت کو مشورہ دوں گا اسحاق ڈار کی منطق سےنکلاجائے اور معیشت سے متعلق حقیقت پسندانہ فیصلے کئے جائیں۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے الزام عائد کیا کہ پی ڈی ایم نے بیانیہ بنایا کہ تحریک انصاف حکومت میں معیشت تباہ ہوئی مگر جب پی ڈی ایم نےبجٹ پیش کیاتو معیشت کےحقائق سامنےآئے، پی ڈی ایم حکومت کےغلط فیصلوں کی وجہ سےمعیشت تباہ ہوگئی۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ہم روس سےسستاتیل لیکرآرہےتھےانہوں نےآکرمعاملہ روک دیا،مارچ میں ہم نےتیل پر70ارب روپے کی سبسڈی دی،70ارب روپے کے بعد ہم نے 250ارب روپے کی سبسڈی دی، اتنی بڑی معیشت 250ارب روپے کی سبسڈی دینے سے نہیں ڈوبتی، ہم نے سبسڈی دی تو اس کا معیشت اور عوام کو فائدہ بھی ہوا۔

توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے حکومتی تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ 8بجےبازار،ریسٹورنٹس بند کرنےسےکتنی بجلی بچالیں گے؟ان کے اقدامات سےلاکھوں لوگ بےروزگارہونےکاخدشہ ہے،بڑےریسٹورنٹس پرپابندیوں کےبجائےبیچ کی راہ نکالی جائے،پیک آورزریٹس بڑھادیں، بڑےریسٹورنٹس اس پرتیارہوجائیں گے۔

حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ اگرایسا ہی کرناتھاتو اوقات کارکےحساب سےبجلی کی قیمت مقررکردیتے،جو ان اوقات کارمیں بجلی کی قیمت برداشت کرتاوہ کاروبارکرتا،اس طرح کرنےسےحکومت کےریونیومیں بھی اضافہ ہوجاتا،کیونکہ بہت سےکاروبارایسے ہیں جن کا رات میں بزنس ہوتاہے،کاروبار کی بندش سےتوانائی پرکوئی خاص فرق نہیں پڑےگا، کاروباربندہوگا تو بےروزگاری بڑھےگی جس کا زیادہ نقصان ہوگا۔