پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کی جائے گی، بیرسٹر سیف

پشاور: وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کی جائے گی۔

بیرسٹر سیف نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے گورنر بلیغ الرحمٰن کو اسمبلی تحلیل کی سمری بھیجی ہے، گورنر کے دستخط نہ کرنے پر 48 گھنٹے بعد اسمبلی تحلیل ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل کا عمل شروع ہوگا، ہمیں اسمبلی کی تحلیل میں کوئی مشکل نہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے آج میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنے کی سمری گورنر بلیغ الرحمٰن کو بھجوا دی گئی، پنجاب کے ساتھ خیبر پختونخوا اسمبلی کو بھی تحلیل کیا جائے گا۔