آسٹریلیا، افغانستان سیریز کا معاملہ، ’بنیادی انسانی حقوق سیاست نہیں‘

افغانستان کے خلاف ون ڈے کرکٹ کھیلنے سے انکار پر کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کا بیان بھی آگیا۔

اسکائے اسپورٹس کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو نک ہوکلے کا کہنا ہے کہ افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے سے انکار کا فیصلہ ہمارے لیے چیلنجنگ صورت حال ہے حکومت سے مشاورت کے بعد دستبرداری کا اعلان کیا گیا ہے۔

نک ہوکلے نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ سیریز کے لیے افغان بورڈ سے رابطہ تھا لیکن افغان حکومت کے اقدام کے بعد یہ فیصلہ کرنا پڑا۔

چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا، نک ہوکلے

واضح رہے کہ دونوں ممالک کی کرکٹ گورننگ باڈیز کے درمیان لفظی جنگ جمعہ کو بھی جاری رہی تھی کیونکہ ہاکلے نے کہا بنیادی انسانی حقوق سیاست نہیں ہے۔

واضح رہے کہ افغان طالبان کی جانب سے خواتین کی تعلیم و تربیت پابندیاں عائد کی گئی تھیں جس کے بعد آسٹریلیا نے افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے سے انکار کیا تھا۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ آسٹریلیا کے فیصلے پر کہا تھا کہ آسٹریلوی بورڈ کو معاملے پر نظرثانی کرنی چاہیے معاملہ آئی سی سی کے سامنے اٹھائیں گے جبکہ افغان کرکٹر نوین الحق نے احتجاجاً بگ بیش لیگ چھوڑ نے کا اعلان کیا جبکہ کرکٹر راشد خان نے کرکٹ آسٹریلیا کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ  کرکٹ کو سیاست میں نہ لایا جائے۔