کراچی: ملک میں ایندھن کی قلت کا شدید خطرہ پیدا ہو گیا۔ آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نےوزارت فنانس کوخط لکھ دیا۔
خط کے مطابق کمپنیز کو پیٹرولیم مصنوعات کی ایل سی کھولنے میں مشکلات کا سامنا ہے پاکستان اس وقت توانائی بحران کا شکار ہے ماہانہ 4 لاکھ 30 ہزار میٹرک ٹن پیٹرول درآمد کرنا ہے۔
آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ماہانہ 2 لاکھ میٹرک ٹن ڈیزل درآمد کرنا ہے ماہانہ 6 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن خام تیل درآمد کرنا ہو گا ایندھن درآمدکیلئے ماہانہ 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز درکارہیں۔
خط کے مطابق کچھ فیول کے درآمدی آڈرز منسوخ بھی ہوچکے ہیں ملک میں اس وقت 32 دن کے ڈیزل کے ذخائر موجود ہیں ملک میں اس وقت پیٹرول کے 19 دن کے ذخائر موجود ہیں ایل سی کا مسئلہ حل نہ ہونے سے فیول کا بحران اگلے 2 سے 3 ہفتے میں پیش آسکتا ہے۔