ایف بی آر نے ٹیکس کے نام پر اوورسیز پاکستانی کا اکاؤنٹ خالی کردیا

کراچی : ایف بی آر نے ٹیکس کے نام پر اوورسیزپاکستانی رانا محمد ریاض کا اکاؤنٹ خالی کردیا، غلط معلومات پرستائیس لاکھ سے زائد رقم نکلوائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اوورسیزپاکستانی رانامحمدریاض نے پاکستان سٹیزن پورٹل پر شکایات درج کرادی۔

اوورسیزپاکستانی نے کہا کہ ایف بی آرنےٹیکس کےنام پراکاؤنٹ خالی کردیا اور بغیرکسی نوٹس کےغلط معلومات پر27لاکھ سےزائدرقم نکلوائی گئی۔

رانامحمدریاض کا کہنا تھا کہ 3دہائیوں سےامریکامیں آبادہوں،پاکستان میں کوئی کاروبارنہیں، ٹیکس نوٹس پر دیا گیا پتہ بھی درست نہیں۔

انھوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم اورچیئرمین ایف بی آرمعاملے کا نوٹس لیں۔