اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے پنجاب اورخیبرپختونخوا میں انتخابات کی تیاریاں تیزکر دیں، رواں ہفتے صوبائی الیکشن کمشنرز کو خط لکھا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے تیاریاں تیزکردیں۔
ذرائع نے بتایا کہ رواں ہفتےصوبائی الیکشن کمشنرز کوانتخابی عملے کی تفصیلات کیلئے خط لکھا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ خط میں صوئی الیکشن کمشنرز سےپولنگ عملےکی تعداداورتفصیلات مانگی جائیں گی، دونوں صوبوں سے پولنگ اسٹیشنز کی تعدادکی تفصیلات بھی طلب کی جائیں گی۔.
ذرائع نے کہا کہ متعلقہ تفصیلات ملنےکےبعدآر اوز ، ڈی آر اوز اور انتخابی عملے کی ٹریننگ کا شیڈول بنے گا۔
خیال رہے پنجاب اور خیبر پختونخواہ اسمبلیاں تحلیل ہوگئی ہیں اور نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کا عمل جاری ہے۔