عمران خان کی زمان پارک میں سیکیورٹی کم کرنے کا امکان

لاہور : پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کی سیکیورٹی کم کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زمان پارک میں سیکیورٹی کم کرنے کا امکان ہے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ لاہور پولیس نے زمان پارک کی سیکیورٹی کم کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بطورسابق وزیراعظم عمران خان کو آئین کے مطابق جو سیکیورٹی بنتی ہے وہ دی جائے گی ، اسوقت زمان پارک میں 500سے زائد پولیس اہلکار 3شفٹوں میں کام کر رہے ہیں۔

یاد رہے رات گئے پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کارکنان کیلئے ہدایت جاری کی گئی، جس میں کہا گیا تھا کہ حکومت آج عمران خان کو گرفتار کرنےکی کوشش کرے گی، تحریک انصاف کے کارکنان اپنے لیڈرکی حفاظت کیلئے زمان پارک پہنچیں۔

پی ٹی آئی آفیشل اکاؤنٹس سے الرٹ جاری ہونے کے بعد پی ٹی آئی کارکنان رات گئے شدید سردی اور بارش کے باوجود زمان پارک پہنچ گئےاور پارٹی قائد کی رہائش گاہ کے باہر کیمپ لگالئے۔