پاکستانی بلے باز حیدر علی نے آئندہ کاؤنٹی سیزن 2023 کے لیے ڈربی شائر کو جوائن کر لیا ہے. معاہدے کے تحت 22 سالہ کھلاڑی پورے سیزن کے لیے کاؤنٹی کے تمام فارمیٹس میں دستیاب ہوں گے۔
ڈربی شائر ٹیم کے کوچ مکی آرتھر حیدر علی کو شامل کرنے پر پُرجوش ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حیدر بے حد باصلاحیت نوجوان کھلاڑی ہے جس کے پاس پہلے سے ہی بین الاقوامی تجربہ کا خزانہ ہے جو تمام فارمیٹس میں ہمارے لیے کلیدی ہوگا۔
Welcome aboard Haider….you going to have some fun!@DerbyshireCCC https://t.co/3A3GGTQWek
— Mickey Arthur (@Mickeyarthurcr1) January 27, 2023
ان کا کہنا تھا کہ میں نے حیدرعلی سے T20 ورلڈ کپ میں بات کی اور پھر لنکا پریمیئر لیگ کے دوران، حیدرعلی انگلینڈ آکر تمام فارمیٹس میں خود کو ثابت کرنے کے لیے پرُجوش ہیں۔
مکی آرتھر نے کہا کہ یقیناً حیدر کے پاس ابھی بھی بہت کچھ کرنے کے لیے ہیں مجھے کوئی شک نہیں کہ حیدر کاؤنٹی کرکٹ میں کامیاب ہوں گے۔
حیدر اپنے کھیل کو بہتر بنانے کے لیے انگلینڈ میں کھیلنے کے تجربے کے منتظر تھے۔ حیدر نے پاکستان کے لیے 33 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں تین نصف سنچریوں سمیت 499 رنز بنائے ہیں۔