لاہور: مسلم لیگ ن چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور میرے شیر الیکشن سے نہیں ڈرتے الیکشن جس دن بھی ہوئے ن لیگ بھاری اکثریت سے جیتے گی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ظلم کے باوجود میں ان کے آگے جھکی نہیں ٹی وی پر جب انہیں روتے دیکھتی ہوں تو ان پر ترس آتا ہے میں کہتی ہوں حوصلہ کرو۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں آنے والے الیکشن ن لیگ بھاری اکثریت سے جیتے گی پاکستان کی تقدیر بدلنے کےلیے نوازشریف کا ساتھ دوگے پنجاب کی تقدیر بدلنے نوازشریف اورشہبازشریف کا ساتھ دوگے۔
انہوں نے کہا کہ چند دن پہلے حکومت بھی خود توڑی اور رو بھی خود ہی رہا ہے اب رونے کی تیاری کرلو کیونکہ باقی زندگی رونا ہی پڑے گا۔
مریم نواز نے کہا کہ جو پرچیاں پڑھ کر چیزوں کی قیمت بتاتا تھا اسے مہنگائی کا احساس ہورہا ہے وہ اپنے دور میں فرعونیت سے کہتا تھا مہنگائی کا ٹی وی سے پتہ چلا اب وہ دن دور نہیں جب شہباز شریف کی قیادت میں ملک آگے بڑھے گا۔
مسلم لیگ ن کی رہنما نے کہا کہ ترقی کرتے ہوئے ملک سے نواز شریف کو نکالا گیا جو قومی سانحہ تھا، وہ دن ہے اور آج کا دن ہے ملک سنبھل نہیں رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور مجھے بھی احساس ہے کہ مہنگائی بڑھ گئی ہے لیکن جب تک قوم کی تقدیر نہیں بدلیں گے آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔