سابق وفاقی وزیر بابرغوری وطن واپس پہنچ گئے

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر بابر غوری غیر ملکی پرواز سے وطن واپس پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق بابر غوری غیر ملکی ای کے 606 کے ذریعے دبئی سے کراچی پہنچے  ہیں، ان کے ہمراہ ان کی اہلیہ بھی ہیں۔

ذرائع کے مطابق امیگریشن کلیئرنس کے بعد بابر غوری اپنی رہائش گاہ روانہ ہوں گے، بابرغوری کو ضمانت پر ہونے کی وجہ سےکلیئرنس دی گئی۔

اس سے قبل جولائی 2022 میں بابر غوری کراچی پہنچے تھے، جہاں انہیں سیکیورٹی اداروں نے ایئرپورٹ پہنچتے ہی تحویل میں لے لیا تھا۔

واضح رہے کہ بابر غوری پر نیب اور ایف آئی اے میں مقدمات درج ہیں۔