انگلینڈ کے کم عمرترین بولر کا ایک اور اعزاز

انگلینڈ نے اگلے ماہ بنگلا دیش دورے سے قبل پہلی بار نوعمر لیگ اسپنر ریحان احمد کو اپنے وائٹ بال اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔

لیسٹر شائر کے 18 سالہ باؤلر نے کراچی میں پاکستان کے خلاف انگلینڈ کے سب سے کم عمر ٹیسٹ کرکٹر بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

انہوں نے پانچ وکٹوں کے ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کیا۔

ریحان احمد نے ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بننے سے پہلے صرف تین فرسٹ کلاس میچ کھیلے تھے تاہم وہ سفید گیند کی کرکٹ میں زیادہ تجربہ رکھتے ہیں، وہ اپنی کاؤنٹی ٹیم کے لیے باقاعدگی سے وائٹ بال کھیل رہے ہیں۔

Rehan Ahmed gets England white-ball call-up for Bangladesh tour

ان کے علاوہ ثاقب محمود کو گزشتہ سال مئی میں کمر کے اسٹریس فریکچر کے بعد پہلی بار ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

انگلینڈ یکم سے 14 مارچ تک بنگلا دیش میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی کھیلے گا۔

ون ڈے اسکواڈ: جوس بٹلر (لنکا شائر، کپتان/وکٹ)، ٹام ایبل (سمر سیٹ)، ریحان احمد (لیسٹر شائر)، معین علی (واروک شائر)، جوفرا آرچر (سسیکس)، سیم کرن (سرے)، ثاقب محمود (لنکا شائر)، ڈیوڈ مالان (یارکشائر)، عادل رشید (یارکشائر)، جیسن رائے (سرے)، فل سالٹ (لنکا شائر)، ریس ٹوپلی (سرے)، جیمز ونس (ہمپشائر)، کرس ووکس (واروک شائر)، مارک ووڈ (ڈرہم)

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ: بٹلر، ایبل، احمد، علی، آرچر، کرن، بین ڈکٹ (نٹنگھم شائر)، ول جیکس (سرے)، کرس جارڈن (سرے)، مالان، راشد، سالٹ، ٹوپلی، ووکس، ووڈ