پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری مذاکرات میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ وزیرمملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے جلد معاہدے کی نوید سنادی۔
وزیرمملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ حکومت کی پوری کوشش ہےعام آدمی پربوجھ نہ پڑے بجلی ٹیرف یا ٹیکس کا زیادہ بوجھ صاحبِ ثروت افراد پر ڈالا جائے گا۔
وزیرمملکت نے کہا کہ نئے اقدامات کا عام آدمی پر کم ازکم بوجھ ڈالا جائےگا اس حوالے زیراعظم سےفیصلوں کی منظوری لےلی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ پاکستان کی ضرورت ہے مذاکرات میں چیزوں کےاختتام کی جانب بڑھ رہے ہیں آئی ایم ایف مشن وزیرخزانہ سے ملاقات کرے گا جس میں آئی ایم ایف کوبعض چیزیں مزید کلیئر کی جائیں گی۔