ایف بی آر اور ورلڈبینک کا اصلاحاتی ایجنڈےکو جاری رکھنے پر اتفاق

عالمی بینک

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور ورلڈبینک نے اصلاحاتی ایجنڈے کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈبینک کے ریجنل ڈائریکٹر کی چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد سے ملاقات ہوئی جس میں ریونیو اکٹھا کرنے کیلئے ایف بی آر کے اٹھائے گئے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ورلڈبینک نے سیلز ٹیکس ہم آہنگی کیلئے اصلاحات کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ملاقات میں پاکستان ریزز ریوینیو پروگرام کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیاگیا۔

ایف بی آر ورلڈبینک کی معاونت سے پاکستان ریزز ریونیو پروگرام نافذ کر رہا ہے۔ پروگرام سےٹیکس20کووسیع کرنے اور ریونیو کو بڑھانےمیں مدد ملےگی۔

ملاقات میں پراجیکٹ کی پیشرفت پر مجموعی طور پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔