کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 6 سالہ بچہ جاں بحق

کراچی: قیوم آباد پُل کے قریب مبینہ طورپر نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے 6 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

بچے کے والد کا کہنا ہے کہ ہم پوری فیملی گاڑی میں گھر جارہے تھے، اچانک فائر کی آواز آئی اور نا معلوم سمت سے آکرگولی عبدالغنی کو لگی جو ہائی روف گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھا تھا۔

والد کا کہنا تھا کہ  واقعہ رات 11 بجے پیش آیا، ہم میڈیکل سینٹر سے مہران ٹاؤن جا رہے تھے کہ اچانک فائرنگ کی آواز آئی اور بچے کی چیخ سنائی دی، میں نے فائرنگ کرتے ہوئے کسی کو نہیں دیکھا، بیٹا جیسے ہی زخمی ہوا اسے گاڑی میں آگے بٹھا کر اسپتال لے آیا۔

پولیس کے مطابق گولی لگنے کا واقعہ قیوم آباد پمپ کے قریب پیش آیا ، زخمی بچہ عبدالغنی اسپتال پہنچنے پر دم توڑ گیا۔