اسلام آباد میں گولیاں چل گئیں، ایک شخص ہلاک چار زخمی

لاہور نوجوان لاش

اسلام آباد میں دو گروپوں کے درمیان ہونے والے جھگڑے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے، پولیس کسی ملزم کو گرفتار نہ کرسکی۔

پولیس کے مطابق واقعہ سنگجانی بازار تھانے کی حدود میں پیش آیا، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے فوری طور پر متعلقہ اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم کوئی حملہ آور پولیس کی گرفت میں نہ آسکا۔

وقوعہ کے بعد حملہ آور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، زخمیوں میں ایک بزرگ شہری بھی شامل ہے جبکہ ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے معمولی تنازع پر فائرنگ کی جس سے مطیع اللہ نامی شخص موقع پر جان کی بازی ہار گیا جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں گروپوں کے درمیان دشمنی تھی۔