پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر 21ویں ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔
ایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستان کے نورزمان نے بھارت کے کرشنا مشرا کو 12/10، 9/11، 13/11اور 9-11سے شکست دی ۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ 35 منٹ تک جاری رہا۔
Congratulations Pakistan.
Weldone Team Pakistan we are proud of you 👍🏻
Pakistan is once again Asian champion and beat India in the final of Asian Junior Squash Team Championship 2023 Chennai (India).
Pakistan beat India 2/0 pic.twitter.com/nPhGubLfYV— Pakistan Squash Federation (@paksquash) February 12, 2023
دوسرے میچ میں پاکستان کے محمدحمزہ خان نے بھارت کے پارتھ ا مبانی کو 11/7، 11/5اور 11/4سے ہرا کر کامیابی حاصل کی ۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان میچ 20منٹ تک جاری رہا ۔
نور زمان کے والد کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ بیٹے کی کامیابی پر بہت خوش ہیں۔
واضح رہے کہ چیمپئن شپ کا فائنل بھارت کے شہر چنائی میں کھیلا گیا، ایونٹ 8سے 12فروری تک چنائی میں جاری رہا۔