لاہور قلندرز کا پولیس شہدا کو شاندار انداز میں خراج عقیدت

پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز نے پولیس کے شہدا کو شانداز انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ روز ملتان میں پی ایس ایل 8 کا افتتاح ہوا۔ افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور میزبان ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا گیا۔ اس موقع پر لاہور قلندرز نے پولیس کے شہدا کو شانداز انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز کی جانب سے پولیس شہدا کی 50 فیملیز کو مدعو کیا گیا تھا۔ اسٹیڈیم پہنچنے پر قلندرز کے کھلاڑیوں کے شہدا کے بچوں کو سلام پیش کیا۔

اس موقع پر آٸی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان، آر پی او ملتان کیپٹن ریٹائرڈ محمد سہیل چوہدری اور سی پی اوملتان منصورالحق رانا بھی موجود تھے۔ آٸی جی پنجاب نے لاہور قلندرز کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

اس میچ کا سب سے اہم لمحہ سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا آؤٹ ہونا تھا جب رضوان اپنے حریف کپتان شاہین شاہ کی چکمہ دیتی اور گھومتی ہوئی دھیمی یارکر کو سمجھ نہ سکے اور مِس کر بیٹھے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 8 کے افتتاحی میچ کا اہم ترین لمحہ

یہ غلطی ٹیم کو لے ڈوبی۔ گیند لمحموں میں وکٹوں کو اڑا گئی۔ اس وکٹ کے ساتھ ہی ملتان کے ہاتھ سے میچ نکلتا چلا گیا اور قلندرز نے آخری گیند پر ایک رن سے میدان مار لیا۔