پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ سبینا فاروق نے ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے پوسٹ شیئر کردی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سبینا فاروق نے مشرقی لباس میں پھول تھامے تصویر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔
سبینا فاروق نے تصوعیر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم بھی کنوارے ہمارے وہ بھی کنوارے۔‘
انسٹاگرام پر اداکارہ کے فالوورز کی ہزاروں میں ہے اور سبینا سوشل میڈیا پر گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔
اس سے قبل پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں سبینا فاروق نے بتایا تھا کہ ان کا تعلق پنڈی سے ہے اور ڈرامہ انڈسٹری میں ان کا آڈیشن بہت ہی برا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ آڈیشن برا ہونے کے باوجود ڈائریکٹ نے پہچان لیا تھا کہ وہ مجھے کردار سمجھائیں گے تو میں کرلوں گی۔
سبینا فاروق کا کہنا تھا کہ ’گھر والے اداکاری کے راضی نہیں تھے میری بڑی بہن نے سپورٹ کیا اور والدین کا کہا کہ اسے جانے دیں جس کے بعد کراچی آگئی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ بڑی بہن نے میرے لیے مار بھی کھائی ہے اور میری کامیابی کے پیچھے بہن کا ہاتھ ہے۔