پیپلزپارٹی میں شمولیت, سابق وزیر عاصم کرد گیلو کا اہم بیان سامنے آ گیا

سابق صوبائی وزیر عاصم کرد گیلو کے ترجمان نے پیپلزپارٹی میں شمولیت سے متعلق اپنا بیان جاری کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق صوبائی وزیر عاصم کردگیلوکی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کی تردید کردی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے دعوت دی، عاصم گیلو نے مشاورت کیلئے وقت مانگا ہے، وہ بدستور بی اے پی کا حصہ ہیں۔

میر عاصم کرد گیلو نے بلوچستان عوامی پارٹی کو خیرباد کہہ دیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف وہپ سلیم مانڈوی والا نے عاصم کرد گیلوکی کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔