ری پبلک نکی ہیلی نے 2024 میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان کر دیا۔
51 سالہ ہیلی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جو بائیڈن کا ریکارڈ انتہائی خراب ہے، یہ لیڈروں کی نئی نسل کا وقت ہے۔
ایک ویڈیو کے ذریعے انہوں نے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا، ہیلی نے نومبر میں اعلان کیا تھا کہ وہ بھی 2020 کے انتخابات میں بائیڈن سے ہاری ہوئی صدارت کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے ریپبلکن نامزدگی کے خواہاں ہیں۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر توہین عدالت ثابت ہونے پر جرمانہ
ہیلی نے ایک وقت میں یہ بھی کہا تھا کہ اگر صدارتی انتخاب میں ٹرمپ بھی میدان میں ہوئے تو میں انتخاب نہیں لڑوں گی، لیکن ویڈیو میں ٹرمپ کو ہدف بنانے کی بجائے انہوں نے روایتی ریپبلکنز ، اورڈیموکریٹس کو ہدف بنایا جن میں بائیڈن، نائب صدر کاملا ہیریس اور امریکی کابینہ شامل تھے۔
واضع رہے ڈونلڈ ٹرمپ بھی اگلے سال صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان کر چکے ہیں، پرائمری انتخابات میں کامیاب ہونے کی صورت میں نِکی ہیلی ڈونلڈ ٹرمپ کے مدِ مقابل آسکیں گی۔