کراچی کنگز کو شکست دینے پر بابر اعظم نے کیا کہا؟

پی ایس ایل کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو رن سے شکست دی۔

پی ایس ایل سیزن 8 میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے اپنی سابقہ ٹیم کراچی کنگز کو شکست دینے پر سوشل میڈیا پر پیغام بھی شیئر کردیا۔

بابر اعظم نے پشاور زلمی کے ساتھ شروع ہونے والے سفر کو بہترین قرار دے دیا۔

پشاور زلمی کے کپتان نے کراچی کے مداحوں کو بھی معمول کی طرح پرجوش قرار دیا۔ انہوں نے گزشتہ روز کے میچ کی اپنی تصاویر بھی شیئر کیں۔

نیشنل اسٹیڈیم کرکٹ ایرینا میں کھیلے جانے والے اس میچ میں 200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم 197 رنز بنا سکی تھی۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم اور شعیب ملک کی نصف سنچریاں بھی کراچی کنگز کو شکست سے نہ بچاسکیں، زلمی کے ٹام کوہلر کیڈموڑ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔