بھارتی ٹیم تینوں فارمیٹ میں پہلے نمبر پر آگئی

دبئی: آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق بھارتی ٹیم آسٹریلیا کو شکست دے کر پہلے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق بھارتی ٹیم پہلے نمبر پر براجمان ہے اس کے ساتھ ہی بھارتی ٹیم تینوں فارمیٹ کی نمبر ون ٹیم بن گئی ہے۔

بھارت نے چار ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو اننگ اور 132 رنز سے شکست دی تھی۔

Image

واضح رہے کہ یہ پہلی بار ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم تینوں فارمیٹ میں پہلے نمبر پر پہنچی ہے تاہم بھارت کو آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرنی ہوگی شکست کی صورت میں بھارتی ٹیم دوسرے نمبر پر پہنچ جائے گی۔

Image

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھارت نے ون ڈے سیریز میں سری لنکا کو وائٹ واش کیا تھا، ہوم سیریز میں روہت شرما الیون نے نیوزی لینڈ کو بھی تین صفر سے شکست دی تھی۔

Image