شاہین آفریدی نے ٹریننگ کے دوران کیمرا توڑ دیا

پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹریننگ کے دوران کیمرا توڑ دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پریکٹس سیشن کے دوران نیٹ کے اندر ٹریننگ ریکارڈ کرنے کے لیے کیمرا لگایا گیا تھا شاہین کی تیز رفتار گیند کیمرے کے لینس پر جالگی۔

کیمرا ٹوٹنے کے بعد شاہین آفریدی نے ٹوٹے ہوئے لینس کے ساتھ تصویر بھی بنوائی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد یونائیٹڈ کے فہیم اشرف نے پریکٹس کے دوران زور دار شاٹ لگایا جس کے بعد گیند ایس ایس یو کی مانیٹرنگ بس کی کھڑکی پر جالگی تھی۔

فہیم اشرف کے شاٹ کے باعث مانیٹرنگ بس کا شیشہ ٹوٹ گیا تھا جس کے بعد بس کو پریکٹس سیشن کی جگہ سے دور کھڑا کردیا گیا تھا۔