اسٹیٹ بینک آف پاکستان ترمیمی بل 2023 مسترد

مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود کتنے فیصد رہے گی؟

سینیٹ اجلاس میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان ترمیمی بل 2023 کو مسترد کردیا گیا ہے بل کی تحریک ذیشان خانزادہ اور فیصل رحمان کی جانب سے پیش کی گئی تھی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سینیٹ کے جاری اجلاس میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان ترمیمی بل 2023 کو مسترد کردیا گیا ہے۔ اس بل کی تحریک ذیشان خانزادہ اور فیصل رحمان کی جانب سے پیش کی گئی تھی۔

اسٹیٹ بینک کے حوالے سے اس ترمیمی بل میں اسٹیٹ بینک کا ہیڈ آفس کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔ حکومت کی جانب سے بل کی مخالفت کی گئی جس کے بعد چیئرمین سینیٹ نے بل کی تحریک مسترد کردی۔