لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ہائیکورٹ میں پیشی پر ایف آئی اے کی طرف سے ممکنہ گرفتاری کا خدشہ ظاہر کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہائیکورٹ میں پیشی کیلئے سینئر قیادت سے مشاورت جاری ہے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ایف آئی اے کی طرف سے ممکنہ گرفتاری کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف آئی اے کے ذریعے دوسرےکیس میں گرفتارکیاجاسکتاہے۔
اس سے قبل پی ٹی آئی رہنماؤں نے عمران خان کی سیکیورٹی کے حوالے سے تحفظات کااظہار کرتے ہوئے سیکورٹی تحفظات دور نہ ہونے پر عمران خان کو پیش نہ ہونے کا مشورہ دیا۔
پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زندگی کو خطرات کا سامناہے ، ہائی کورٹ عمران خان کی گاڑی عدالتی احاطے میں آنے کی اجازت دے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کی سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔
یاد رہے ایف آئی اے نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے عمران خان کی گرفتاری کے حتمی فیصلے کیلیے سمری ڈی جی ایف آئی اے کو بھجوا دی ہے جب کہ گرفتاری کے لیے 4 رکنی ٹیم بھی تشکیل دے دی ہے۔