جاپان کا ڈیجیٹل ین سے متعلق اہم فیصلہ

جاپان نے مستقبل کے تقاضوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈیجیٹل ین کے لیے پائلٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لین دین کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر رقم کی منتقلی کو مزید آسان بنانے لیے جاپان طویل مدتی ڈیجیٹل ین پروگرام شروع کرنے جا رہا ہے۔

اس پروگرام کا مقصد نئے دور کے نئے تقاضوں کو اپنانا ہے۔ جاپان 2021 سے سینٹرل بینک ڈیجیٹل کرنسی کے قابل استعمال ہونے کے امکانات کا جائزہ لے رہا ہے۔

پائلٹ پروگرام میں نجی مالیاتی اداروں، خدمات فراہم کرنے والے مراکز اور مرکزی بینک کو تجرباتی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا تاکہ پروگرام میں درپیش چیلنجز کا اندازہ لگایا جاسکے۔

اس ضمن میں اداروں کے درمیان فرضی لین دین بھی ہو گا تاہم خوردہ فروشوں اور عام صارفین کو حقیقی لین دین میں شامل نہیں کیا جائے گا۔