ساحر علی بگا اور آئمہ بیگ کے گانے ’وشملے‘ کا ٹیزر ریلیز

کراچی: معروف پاکستانی سنگرز ساحر علی بگا اور آئمہ بیگ کے آئندہ ریلیز ہونے والے گانے ’وشملے‘ کا ٹیزر ریلیز کر دیا گیا۔

اے آر وائی میوزک کے یوٹیوب چینل پر جاری کیے گئے ٹیزر میں ساحر علی بگا اور آئمہ بیگ کو پرفارم کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ عدنان قاضی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس میوزک ویڈیو کیلیے گلوکاروں نے روایتی بلوچی لباس کا انتخاب کیا۔

مکمل گانا 24 فرور کو ریلیز کیا جائے گا۔ ساحر علی بگا اور آئمہ بیگ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈلز پر ٹیرز ریلیز کے بارے میں مداحوں کو بتایا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aima Baig (@aima_baig_official)

یہ پہلا موقع نہیں کہ جب ساحر علی بگا اور آئمہ بیگ نے ایک ساتھ آواز کا جادو چلایا ہو بلکہ انہوں نے اس سے قبل کوک اسٹوڈیو کے دو گانوں ’ملنگ‘ اور ’بازی‘ کیلیے ساتھ گلوکاری کی جو کافی مقبول ہوئے۔