عمران خان نے ‘جیل بھرو تحریک’ شروع کرنے کی دو اہم وجوہات بتادیں

لاہور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کی دو اہم وجوہات بتادیں۔

تفصیلات کےمطابق چیئرمین تحریک انصاف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آج حقیقی آزادی کیلئے جیل بھرو مہم کا آغازکر رہے ہیں، جیل بھروتحریک کی دو اہم وجوہات ہیں، ایک بنیادی حقوق پر حملے کے خلاف پر امن، تشدد کے بغیر احتجاج ہے اور ہمیں جعلی ایف آئی آرز،نیب کیسز، حراست میں تشدد، صحافیوں اور سوشل میڈیا حملوں کا سامنا ہے۔

عمران خان نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا ‘دوسرا یہ بدمعاشوں کی جانب سے لائی گئی معاشی بدحالی کےخلاف ہے، اربوں کی لوٹی دولت کی منی لانڈرنگ کی اور عوام کو کچلتے ہوئے این آراو لیے اور غریب اورمتوسط طبقے کومہنگائی اوربڑھتی بےروزگاری کے بوجھ تلے دبایا۔’