اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کی تحریک جیل بھرو نہیں جیل بچو تحریک ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے کہا کہ عمران خان کو عدالتیں، ادارے بلارہےہیں مگر یہ جیل بھرو تحریک میں لگے ہیں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نےخوداپنی ضمانت کرالی،یہ جیل بھرو نہیں جیل بچو تحریک ہے ، یہ جیل بھرو تحریک ملک کے خلاف سازش کی تحریک ہے۔
وفاقی وزیر نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ شخص کہتا ہے میں پیش نہیں ہوں گا، تماشا لگا رکھا ہے آپ کو عدالت، نیب اور ایف آئی اےبلارہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جیل بھروتحریکیں ضمانتوں سےنہیں شروع ہوتی، یہ جیل بھروتحریک نہیں جیل سے بچو کی تحریک بن گئی ہے۔
مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی چیئرمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا روزفلمیں چلاکرتماشے نہ کروعمران خان جواب دو، نواز شریف جےآئی ٹی اپنے بچوں کیساتھ گیاتھا، تم زمان پارک بنکر میں بیٹھ جاؤ تمہارے بچےباہرہیں اور دوسرے کے بچوں کو کہتے ہو جیل بھرو۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ یہ کیسی تحریک ہےجس کالیڈرپلاسٹرباندھ کرضمانت پارک میں بیٹھاہے، عمران خان خود زمان پارک نہیں بلکہ ضمانت پارک میں بیٹھا ہے۔
انھوں نے جیل بھرو تحریک کے حوالے سے کہا کہ لاہور میں ڈوگر صاحب کی سرپرستی میں جیل بھرو تحریک شروع کررہےہیں ، پشاور،پنڈی یا اسلام آباد سے جیل بھروتحریک کاآغازکیوں نہیں کیا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ لاہور میں تماشاکر رہے ہیں کیونکہ کے پی سے جھنڈی ہوچکی ، پنجاب کی 12 کروڑ آبادی سے 1200 لوگوں پر بات آگئی، جیل بھرو تحریک کا آغاز عمران خان کی گرفتاری سے ہونا چایئے۔
انھوں نے مزید کہا کہ سیاسی گرفتاری ہمارامقصدہوتا تو بہت پہلے کرچکےہوتے، جیل بچو ضمانت سے جیل بھرو تحریک نہیں چلاسکتے۔