چین میں ایک نوجوان نے شادی کی تو رنگ میں بھنگ ڈالنے کے لیے اس کی سابقہ گرل فرینڈز پہنچ گئیں اور انوکھا احتجاج کیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپنی نوعیت کا یہ دلچسپ واقعہ چین کے صوبہ یوونان کے ہینگڈی نامی گاؤں میں اسی ماہ پیش آیا ہے جب کہ ایک چینی شہری چن سونگ کی شادی کی تقریب جاری تھی کہ اسی دوران اس نوجوان کی سابقہ گرل فرینڈز رنگ میں بھنگ ڈالنے تقریب میں پہنچ گئی جس نے ایک مشکل کھڑی کر دی۔
رپورٹ کے مطابق شادی کی تقریب جاری تھی کہ اچانک ایک درجن کے قریب خواتین سرخ رنگ کا ایک بینر لے کر وہاں پہنچیں جس پر لکھا تھا کہ ہم چن سونگ کی سابق گرل فرینڈز ہیں اور آج تمہیں برباد کرنے آئے ہیں۔
گرل فرینڈز ہونے کی دعوے دار خواتین نے اس موقع پر احتجاج بھی کیا۔
اس غیر متوقع احتجاج کو دیکھ کر وہاں موجود تمام لوگ پہلے تو حیران ہوئے اور اکثریت نے اسے ایک مذاق سمجھا تاہم جب چند مہمانوں نے وہاں جا کر خواتین سے بات چیت کی تو انکشاف ہوا کہ یہ تو دولہا میاں کی سابقہ گرل فرینڈز ہیں جو چن سونگ کی شادی پر اس سے ناراض ہیں اور احتجاج کرنے یہاں آئی ہیں۔