کنویں میں گرنے والی 80 سالہ خاتون کو کیسے نکالا گیا؟

ممبئی: بھارتی ریاست تلنگانہ میں کنویں میں گرنے والے اسی سالہ معمر خاتون کو ریسکیو کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ ضلع کریم نگر کے مانا کنڈور گاؤں میں پیش آیا، جہاں اسی سالہ خاتون نیند کی حالت میں اپنے ہی گھر میں موجود کنویں میں گرگئیں۔

معمر خاتون کے کنویں میں گرنے کی اطلاع نے گھر والوں کو ہلکان کردیا اور انہوں نے فوری طور پر مقامی سرپنچ (پنجائیت کے سربراہ) کو اطلاع دی۔

یہ بھی پڑھیں: چھوٹے بچے نے ننھے منے ہاتھوں سے بیمار ماں کے لیے کھانا تیار کرلیا

سر پنچ نے فوری طور پر امدادی ٹیموں کو طلب کیا اور ریسکیو کے کام کا آغاز کیا اس دوران گھر میں موجود افراد کنویں میں گرنے والی خاتون کی زندگی کے لئے دعائیں کرتے رہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امدادی ٹیمیں رسیوں کی مدد سے کنویں میں داخل ہوئیں اور رسیوں کی مدد سے خاتون کو کنویں سے نکالنے میں کامیاب ہوگئیں۔

اسی سالہ خاتون کی شناخت مادھو اماں کے نام سے ہوئیں، معمر خاتون کے کنویں سے بحفاظت نکالنے پر موقع پر موجود افراد نے ریسکیو ٹیموں کی کاوشوں کا سراہا اور خاتون کے زندہ بچ جانے کو معجزہ قرار دیا۔