پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے سابق ن لیگ دور حکومت میں اسحاق ڈار کی وجہ پیدا ہونے والے معاشی مسائل کا احاطہ کیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق ن لیگ دور حکومت میں اسحاق ڈار کی وجہ پیدا ہونے والے معاشی مسائل کا احاطہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اسحاق ڈار نے 2013-2018 کے درمیان کیسے تباہی پھیلائی۔
پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ 2013 میں ڈار کو کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ صرف 2.5 بلین ڈالر ملا تھا۔ پھر اجناس کی قیمتوں میں عالمی سطح پر کمی ہوئی جو پاکستان کیلیے تحفہ تھیں لیکن عالمی سطح پر اجناس کی قیمتوں میں کمی کا اسحاق ڈٓر نے فائدہ نہیں اٹھایا۔
A thread on how Dar created a disaster in place of an opportunity between 2013-2018:
In 2013 the CA deficit inherited by Dar from PPP was just $2.5 bn. And then a global crash in commodity prices meant a bonanza for countries like Pakistan..who did not have Dar. 1/4
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) February 23, 2023
حماد اظہر اپنی ایک اور ٹویٹ میں مزید لکھتے ہیں کہ اُس وقت کم قیمتوں سے 30 بلین ڈالر کی بچت سے ذخائر کو اضافہ بڑھایا جا سکتا تھا۔ پائیدار ترقی کے سبب 2018 تک برآمدات 35 سے 40 ارب ڈالر ہوسکتی تھیں۔ اس کے ساتھ پاکستان 2018 کے بعد معاشی استحکام اور آئی ایم ایف پروگرام سے بھی گریز کر سکتا تھا۔
That reserve & exports level would've led to sustained econ growth without chronic balance of payments crises. Plus Pak would've avoided economic stabilisation & IMF program post 2018 too.
We lost an opportunity & created a disaster in its place. Hence the name Disaster Dar. 4/4— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) February 23, 2023
انہوں نے لکھا کہ ہم نے ہم نے وہ موقع کھو دیا اور اس کی جگہ ایک تباہی پیدا کر دی۔ اسی لیے اسحاق ڈار کو ڈیزاسٹر ڈار کا نام دیا گیا۔