سابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان کا استعفیٰ منظور ،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے سابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان کا استعفیٰ منظور کرلیا، جس کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

وزارت قانون نے وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا، جس میں کہا ہے کہ آفتاب سلطان کا استعفیٰ 15 فروری سے منظور کیا گیا۔

یاد رہے 21 فروری کو چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ، ذرائع نے بتایا تھا کہ انہوں نے ذاتی وجوبات کی بنا پر استعفیٰ دیا ہے اور وزیراعظم کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا تھا۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت نیب کے اختیارات کم ہوگئے تھے اور چیئرمین نیب آفتاب سلطان کو نیب کے اختیارات میں کمی پر تحفظات تھے۔