جیل بھرو تحریک، آج گوجرانوالہ میں گرفتاریاں دی جائیں گی

پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک جاری ہے آج پانچویں روز گوجرانوالہ میں پارٹی رہنما اور کارکنان گرفتاریاں پیش کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک جاری ہے۔ آج تحریک کے پانچویں روز گوجرانوالہ میں پارٹی رہنما اور کارکنان رضاکارانہ گرفتاریاں دیں گے، تحریک کو کامیاب بنانے کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

گرفتاریاں دینے کے لیے فہرستیں تیار کرلی گئی ہیں۔ آج 10 عہدیدار اور 200 کارکن گرفتاریاں پیش کریں گے اور کارکنان پی ٹی آئی سٹی کے صدر خالد عزیز لون کی رہائشگاہ پر جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جیل بھرو تحریک: زلفی بخاری سمیت 6 رہنما اڈیالہ جیل سے شاہ پور جیل منتقل

خالد عزیز کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ ڈویژن بھر سے ہزاروں کارکنوں نے گرفتاریوں کیلیے نام لکھوائے ہیں۔ آج 10 عہدیداران اور 200 کارکن گرفتاریاں پیش کریں گے۔