اکشے کمار ایک بار پھر اسکرین پر جادو جگانے میں ناکام

کیا اکشے کمار ’بھول بھلیاں 3‘ میں نظر آئیں گے؟ اداکار نے بتا دیا

ممبئی: بالی وڈ میں ’کھلاڑی‘ کے لقب سے پہچان بنانے والے سُپر اسٹار اکشے کمار کی 24 فروری کو ریلیز ہونے والی فلم ’سیلفی‘ باکس آفس پر بُری طرح ناکام ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کی ریلیز کے بعد توقع کی جا رہی تھی کہ اکشے کمار کی ’سیلفی‘ اچھا بزنس کرے گی لیکن ایسا ممکن نہ ہو سکا۔

فلمی تجزیہ کار اور ناقد ترن آدرش کے مطابق ’سیلفی‘ نے پہلے دن ہی فلمسازوں کو مایوس کر دیا، اس نے آغاز پر صرف 2.5 کروڑ روپے کمائے۔

یہ کمائی اس لحاظ سے بھی بہت زیادہ کم ہے کیونکہ فلم میں اکشے کمار کے علاوہ ڈیانا پینٹی، عمران ہاشمی، نصرت بھروچا جیسے فنکار بھی شامل رہے۔

متعلقہ: اکشے کمار نے شہریت چھوڑنے کا اعلان کر دیا