قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے بابراعظم کو کوہِ نور سے بڑا ہیرا قرار دے دیا۔
آل راؤنڈر شاداب خان بابر اعظم کی حمایت میں سامنے آ گئے ہیں۔ بابراعظم کو حال ہی میں سابق کرکٹرز اور مداحوں کی جانب سے ان کی کپتانی پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
پاکستان 2022 میں بابر کی کپتانی میں ہونے والی ہوم سیریز میں ایک بھی ٹیسٹ جیتنے میں ناکام رہا اور حال ہی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
شاداب نے ایک مقامی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ عوام کو پاکستانی کپتان کی قدر کو سمجھنا چاہیے اور ان پر غیر ضروری تنقید نہیں کرنی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہم ایسے ہیرے کے ساتھ ناانصافی کر رہے ہیں پاکستان کو اتنے بڑے ہیرے سے نوازا گیا ہے وہ [بابر] کوہ نور سے بھی بڑا ہیرا ہے بحیثیت قوم ہم بابر کی قدر نہیں کر رہے اور اس پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔