ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو اضافہ کر دیا گیا۔

اوگرا نے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا کہ ایل پی جی قیمت میں مارچ 2023ء کیلیے 12 روپے فی کلو اضافہ کیا جبکہ گھریلو سلنڈ 136 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 525 روپے اضافہ کیا۔

نئی قیمت کے بعد ایل پی جی 266 کی جگہ 278 روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 3278 روپے اور کمرشل 12611 روپے فی کلو کا ہوگیا۔