کمسن بچے اور بچی کی دلچسپ ویڈیو وائرل

بچوں کی شرارتیں والدین کے دل موہ لیتی ہیں وہ کچھ نہ کچھ ایسی شرارت کرتے ہیں جس کی ویڈیو دیکھ کر لوگ بے ساختہ مسکرانے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں کمسن بچی اور بچہ جادو دکھانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن وہ اس میں ناکام ہوجاتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سات سالہ لڑکی چھوٹے بچے کے ساتھ دروازے پر کھڑی ہے اور تولیہ ہاتھ میں لیے جادو دکھا رہی ہے جیسے اس کے تولیے کو جھٹکتے ہی بچہ اچانک غائب ہوگیا ہو۔

جب بچی جادو مکمل کرتی ہے تو بچہ نیچے چھپا نظر آرہا ہوتا ہے اچانک وہ اسے پیر سے مار کر دور کرتی ہے اور پھر جادو مکمل کرکے داد وصول کرنے کا اشارہ کرتی ہے۔

کمسن بچوں کی یہ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔