ڈالر کیوں مہنگا ہورہا ہے ؟ فواد چوہدری نے وجہ بتادی

فواد چوہدری

اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ڈالرکی قدر بڑھنے کی بنیادی وجہ آئی ایم ایف پروگرام کا نہ ہونا ہے، موجودہ حکومت نے 10ماہ میں معیشت کی تباہ وہ برباد کردی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ڈالر کی بڑھتی قیمت پر اے آر وائی نیوز سےعام آدمی کی کمر تو پہلے ہی ٹوٹ چکی تھی، آج بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ،ایکسپورٹ پر سبسدی ختم کردی گئی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ڈالرکی قدر بڑھنے کی بنیادی وجہ آئی ایم ایف پروگرام کا نہ ہونا ہے، پیٹرول کی قیمت کم کی تو آئی ایم ایف پروگرام نہ ہونے کے خدشات سامنےآئے۔

موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ انھوں نے 10ماہ میں معیشت کی تباہ وہ برباد کردی ہے، آج دوست ممالک ہمیں ڈھونڈنے پر بھی نہیں مل رہے، بلاول بھٹو 80دن میں دنیا گھومنے کا مشن لیکر آیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر آج پاکستان تنہا ہوچکا ہے، کیا جب پی ٹی آئی حکومت تھی تو کیا پاکستان کی یہ حالت تھی، ہم روس سے تیل اور گیس کم کرنے کی قیمت طے کرکے آئے تھے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ یہ مافیاز ہیں جنہوں نے پاکستان کو اس حالت پر پہنچادیاہے، آج سمجھ نہیں آرہی ہے کہ پاکستان کیسے آگے بڑھے گا، ممکنہ حل یہی ہے کہ سب سے پہلے سیاسی استحکام ہوپھر معاشی استحکام آئے گا۔

تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے ملک میں عام انتخابات کا انعقاد ہونا ضروری ہے، معیشت ٹھیک نہیں ہوسکتی جب تک سیاست ٹھیک نہ ہو۔

انھوں نے مزید کہا کہ لولی لنگڑی حکومت ہے ان پر تو ان کےگھر والےبھی اعتبار نہیں کررہے، لوگ اس لئے اعتماد نہیں کررہےکیونکہ اس ٹبر کا پیسہ تو ملک سے باہر پڑا ہے ، زرداری اور نواز کا پیسہ لندن اور امریکا میں انویسٹ ہے تو وہ کیوں پیسے دیں گے۔

فواد چوہدری نے خبردار کیا کہ لوگوں کے صبر کا پیمانہ جواب دے رہاہے، ہم خطرناک صورتحال کی طرف جارہےہیں۔