کراچی کنگز کے کھلاڑیوں نے اسلام آباد تک کا فضائی سفر کیسے کیا؟ دلچسپ ویڈیو

پی ایس ایل 8 میں کراچی کنگز نے اسلام آباد میں پڑاؤ ڈال چکی ہے شیروں نے وفاقی دارالحکومت تک کا فضائی سفر کیسے کیا؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کنگز پی ایس ایل 8 کے اگلے محاذ کے لیے اسلام آباد پہنچ چکی ہے اور ایک میچ پنڈی اسٹیڈیم میں بھی کھیل چکی ہے۔ کنگز کے شیروں جس میں ٹیم کے کھلاڑی اور منیجمنٹ اراکین بھی شامل ہیں نے کراچی سے اسلام آباد تک کا فضائی سفر کیسے کیا؟ اس کی دلچسپ ویڈیو کراچی کنگز کے آفیشل سوشل میڈیا پیج پر شیئر کی گئی جس کو صارفین بے حد سراہ رہے ہیں۔

کراچی کنگز کی ٹیم اراکین نے عام فلائیٹ سے اسلام آباد سفر کیا تاہم اس دوران کھلاڑی اور منیجمنٹ اراکین کئی دلچسپ مشاغل میں مصروف رہے جس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر ہر فرد کے انداز پر عنوان کے ساتھ ویڈیو شیئر کی گئی۔ اس ویڈیو میں عماد وسیم عمران طاہر، طیب طاہر، بین کٹنگ، عاکف جاوید و دیگر کو کیمرے میں فوکس کیا گیا ہے۔

ویڈیو میں ٹیم کے ایک کھلاڑی عاکف جاوید کو کھڑی کے ساتھ والی نشست پر قدرے اداس انداز میں آنکھوں پر ہاتھ رکھے دکھایا گیا ہے اور ساتھ ہی لکھا ہے کہ زمین سے 32 ہزار فٹ بلندی پر دل ٹوٹنے جیسے احساسات کچھ ایسے ہوتے ہیں۔

اچانک کیمرا گھومتا ہے اور کنگز کا ایک رکن جہاز کی نشستوں پر پیر پسارے لیٹا دکھائی دیتا ہے ساتھ ہی اس لمحے کو اس ٹیگ کے ساتھ دلچسپ بنایا گیا ہے کہ ’’ کہیں بھی اضافی آرام کیا جاسکتا ہے۔‘‘ ایک ٹیم رکن کو قدرے بے چینی سے ادھر ادھر دیکھتے دکھایا گیا ہے جیسے کہ وہ کسی کی تلاش میں ہوں۔ اس پر ویڈیو بنانے والے نے کیپشن دیا ہے کہ ’’کھانا چاہیے‘‘

اسی کیمرے میں ایک کھلاڑی کو سونے کی تیاری کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے کہ وہ تکیہ سیٹ کی پشت پر رکھ کر قدرے ترچھا بیٹھ کر سونے کی کوشش کرتا ہے اور اس انداز پر تبصرہ کیا گیا ہے کہ ’’ہر وقت سونا‘‘۔ کراچی کنگز کے ایک رکن کھڑکی سے باہر دیکھتے دیکھا جا سکتا ہے اور انہیں دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ کسی سوچوں میں گم ہیں۔ اسی طرح ایک شخص کو بجٹ کے بارے میں فکرمند دکھایا گیا ہے۔

کیمرا رخ کرتا ہے انگلش کھلاڑی بین کٹنگ پر جو ہیڈ فون لگائے میوزک سے انجوائے کرتے نظر آتے ہیں اور گنگناتے لمحات کو اسکرین پر ’’ان میوزک موڈ‘‘ کا عنوان دیا گیا۔

کراچی کے ایک شیر کو دوران سفر موبائل میں مصروف دکھایا گیا ہے ساتھ ہی یہ دلچسپ فقرہ لکھا ہے کہ ’’99 فیصد رہ جانے والے کام فضائی سفر کے دوران‘‘۔ کچھ اس سے ملتی جلتی صورتحال ایک اور کھلاڑی کی ہے جو موبائل فون پر گیم کھیلنے میں مصروف دکھائی دیتا ہے۔

کیمرے میں کنگز کے ایک ایسے رکن کو بھی دکھایا گیا ہے جو اپنی نشست سے کچھ آگے سامنے والی سیٹ کی پشت پر سر ٹکائے ہوئے ہے تاہم ویڈیو بنانے والی کی سمجھ میں نہیں آیا کہ اس کو کیا عنوان دیا جائے اسی لیے یہاں بہت سارے سوالیہ نشانات لگے نظر آتے ہیں۔

 

45 سیکنڈ پر مشتمل اس مختصر لیکن دلچسپ ویڈیو میں کیمرا سب سے آخر میں مسٹری اسپنر عمران طاہر اور ان کے ساتھ بیٹھے طیب طاہر پر فوکس کرتا ہے۔ اس میں طیب طاہر مسکراتے ہوئے اپنے موبائل فون پر کچھ دیکھنے میں مصروف ہوتے ہیں جب کہ برابر میں بیٹھے عمران طاہر کی نظریں بھی ان کے موبائل فون کی اسکرین پر ہوتی ہیں۔ اچانک طیب کو احساس ہوتا ہے اور وہ جب طاہر کی طرف مڑ کر دیکھتے ہیں تو عمران طاہر زیر لب مسکراتے ہوئے اپنا چہرہ دوسری جانب موڑ لیتے ہیں۔ اس دلچسپ ترین کلپ کو عنوان بھی دلچسپ ترین دیا گیا ہے اور لکھا گیا ہے کہ ’’دوست نما شکاری‘‘۔

کراچی کنگز کے ٹوئٹر آفیشل پیج پر شیئر کی گئی اس ویڈیو کو اب تک ہزاروں صارفین دیکھ
کر پسندیدگی کا اظہار کرچکے ہیں۔

آپ کو کراچی کنگز کے شیروں کا یہ سفر کیسا لگا۔ کمنٹس سیکشن میں ضرور لکھیں