اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے متعلق سوال پر دلچسپ جواب دے دیا۔
پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ مفتاح اسماعیل میرا ہی لگایا پودا ہے اس پر بات نہیں کروں گا۔
گزشتہ روز اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ عوام فیصلہ کر رہے ہیں کہ میں اچھی معیشت چلا رہا تھا یا اسحاق ڈار چلا رہے ہیں، انہوں نے آتے ہی آئی ایم ایف کو آنکھیں دکھائیں اور پھر پیچھے ہٹ گئے۔
اس سے قبل ایک یوٹیوبر سے گفتگو میں مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ اسحاق ڈار کو وزیر بننے کا بہت شوق تھا اور اس کیلیے انہوں نے میرے خلاف چھے مہینے مہم چلائی، وہ کہتے تھے کہ میں پاکستان آ کر ڈالر 180 روپے کا کردوں گا، انہوں نے نواز شریف کو یقین دہانی کروائی کہ میں دودھ شہد کی نہریں بہا دوں گا۔