مہنگائی سے متعلق ٹوئٹ کرنے پر مریم نواز کا عمران خان کو جواب

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف نے مہنگائی سے متعلق ٹوئٹ کرنے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جواب دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے ردعمل میں لکھا کہ آپ کا بڑا حوصلہ ہے کہ اپنی دی ہوئی مہنگائی پر تنقید کر رہے ہیں، آپ ان پر تنقید کر رہے ہیں جو آپ کی ظالمانہ پالیسیوں کو درست کرنے میں مصروف ہیں۔

مریم نواز نے لکھا کہ آپ کی لوٹ مار، نااہلی اور ظالمانہ ڈیل نے ملک کو یہ دن دکھائے، آپ نے آئی ایم ایف کے ساتھ ظالمانہ ڈیل کر کے پھر خلاف ورزی کی، آپ نے ملک کو معاشی بدحالی میں دھکیلا، اب سکون سے بیٹھیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ تباہی پر ان لوگوں کا شکریہ ادا کریں جنہوں نے آپ کو چنا اور 4 سال تک کھلایا، عدلیہ میں ایسے لوگوں کی باقیات کا بھی شکریہ ادا کریں، اب ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔